پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، حملہ آور ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے… ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، ہلاک خودکش حملہ آور منیر کے ہینڈلر کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں واقعے کا مقدمہ درج کرکےخصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔