وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پولیس کے نظام کو جدید اور عوام دوست بنانے کے لیے تین ماہ کی واضح ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے اہم اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں پولیس کارکردگی، عوامی شکایات اور تفتیشی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب اور دیگر… فیصلہ کیا گیا ہے کہ تھانوں کے باہر شہریوں کی فوری داد رسی کے لیے ’’پنک بٹن‘‘ نصب کیے جائیں گے تاکہ شکایت درج کرانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔ مزید برآں تفتیشی عمل کو شفاف بنانے کے لیے ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

