لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔
لاہور اور نواحی علاقوں میں دھند چھا گئی، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ملتان موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سےجڑانوالہ تک اور ایم الیون سیالکوٹ موٹر وے کو لاہورسے کامونکی تک بند کر دیا گیا ہے۔
روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں جبکہ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

