حکومت نے پیٹرول پر 100 فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزرا عطا تارڑ اور علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 2 ویلر، 3 ویلر اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو ریلیف دیا جائےگا۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ 2 اور 3 ویلر گاڑیوں کیلئے20 لیٹر پیٹرول پر ریلیف ہے جب کہ 800 سی سی تک 30 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گئی۔ شزا فاطمہ نے بتایا کہ یہ پروگرام دو حصوں میں تقسیم ہے، پہلےحصےمیں رجسٹرڈ ہوناہے، صارف نےاپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا ہندسہ (مثال کے طور پر آپ سندھ سے ہیں تو آپ نے S لکھنا ہے) اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیجناہے۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ کہ رجسٹریشن کے بعد پھر جب آپ پیٹرول لینےجائیں گے تو صارف نے 9771 پر TOK لکھ کر میسج کرنا ہے اور اپنا موصول شدہ ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھا کر سبسڈی حاصل کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر یا کوئی بھی ڈیٹا کسی سےبھی شیئرنہیں کرنا، حکومت شہریوں سےنہ کوئی ڈیٹا مانگےگی اور نہ ہی کوئی چارجز مانگےگی، اس میں جو بھی غلطیاں ہوں گی ان کو دیکھیں گے اور ٹھیک کرتےجائیں گے۔ واضح رہے حکومتی اسکیم کے تحت اسلام آباد کے شہری 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے جبکہ ملک بھر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے پیٹرول پر ریلیف حاصل کرسکیں گے۔

