پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھرکا بطور سینیٹر استعفیٰ دینے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر نے بطور سینیٹر استعفیٰ دینےکا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو کل اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔
مصطفٰی نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینیئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں تھی اور سینیٹ کی نشست سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، اس لیے میں بخوشی سینیٹ سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوگیا۔
مصطفٰی نواز کھوکھرکا مزیدکہنا تھا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر میں عوامی مفاد کے معاملات پر اپنی رائےکا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں، سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔

As a political worker, I cherish my right to express my opinions on matters of public interest. Thankful to the party leadership for giving me the senate seat from Sindh. Differences aside, It’s been a wonderful journey with them and wish them the best.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022
ذرائع کا کہنا ہےکہ مصطفٰی نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا۔