پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو دل کا دورہ پڑ گیا، اسپتال منتقل

پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔