سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور میں ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو چوبیس گھنٹے کے لئے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے مشاورت کرے گی۔

