پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 33 نشستوں پر انتخابات لڑے گی اور اس کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے تحریک انصاف 33 نشستوں پر انتخابات لڑے گی اور اس کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔
تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان تینتیس نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2023
واضح رہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 34 اراکین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
ڈی نوٹیفائی کیے جانے والے اراکین میں پرویز خٹک، شہریار آفریدی، علی امین گنڈا پور، شیخ رشید، فواد چوہدری، حماد اظہر ،شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، علی زیدی، مراد سعید، زرتاج گل، غلام سرور خان اور نور الحق قادری وغیرہ شامل ہیں۔

