عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس بجلی سب مہنگی اور نایاب ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس سے نیچے، گندم 41 سو من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی اعتماد بحال کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں پتہ چل جائے گا۔
پی ڈی ایم زمینی حقائق سےبےخبرہےگندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہےسٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سےنیچےگندم4100من سےاوپرچلی گئی ہےاسلام آبادکےبلدیہ سےبھاگنےوالےالیکشن سےفراری ہیں انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں مارکیٹیں8بجےبندکرانےسےکچھ نہیں ہوگاالیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 21, 2022

