پی ڈی ایم عمران خان کو زبردستی اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو زبردستی اسمبلی میں بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13 پارٹیاں اور اُنکے ہم نوا عمران خان کو زبردستی دھمکی سے اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں، مشرق اور مغرب دونوں طرف سرحدوں پر حالات خراب ہورہے ہیں۔ جو غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پر فیصلے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکر پرسوچو بچار شروع ہوگئی ہے.
شیخ رشید نے کہا ہے کہ سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں۔ 260 کا ڈالر اور 150 کلو کا آٹا غریب کدھر جائےگا، 22کروڑ کا ملک چلانے کے لیے خزانے میں 20 دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہوجائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی، بےنظیرکی برسی پر بلاول کی تقریرعمران خان سے شروع اور عمران خان پرختم ہوئی۔

13پارٹیاں اوراُنکےہم نواعمران خان کوزبردستی دھمکی سےاسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتےہیں مشرق اورمغرب دونوں طرف سرحدوں پرحالات خراب ہورہےہیں جوغیرملکی سازش کےذریعےہم پرفیصلےمسلط کرناچاہتےہیں کشتی ڈوب رہی ہوتواسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکرپرسوچوبچارشروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 28, 2022