وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں، میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں، ذاتی نمود ونمائس کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تنآور درخت بن چکے ہیں، اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا، ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی، دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھل رہی ہے، عمران خان اکیلے نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے۔

