آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے کے لیے اٹک جیل پہنچ گئے۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ایف آئی اے کی طرف سے درج سائفر کیس کی سماعت کریں گئے۔ چیرمین پی ٹی آئی کوجج صاحب کے روبروپیش کیا جائے گا جس کی جیل کے اندد تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ جیل کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ اٹک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے جیل کے اطراف تعینات کردئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کررکھا ہے۔ اس سے قبل وزرات قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل کیلئے اجازت دی گئی۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سےسکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت اٹک جیل میں ہوگی۔

