وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا جبکہ پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انتونیو گوتریس سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہوئے وہ سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے جو کہا اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔
شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران UN سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران و پریشان رہ گئے. وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں. دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے pic.twitter.com/BW5osCBQ1N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022

