چیٹ جی پی ٹی انسانیت کیلئے خطرناک بن گیا، دنیا بھر میں پابندی عائد

اوپن اے آئی کی خدمات، جن میں چیٹ جی پی ٹی، سورا اور جی پی ٹی اے پی آئی شامل ہیں، ایک بار پھر وسیع پیمانے پر بندش کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جولائی کے مہینے میں یہ دوسری بڑی تکنیکی رکاوٹ ہے، جس سے صارفین میں مایوسی بڑھ گئی ہے اور ان کے معمولاتِ کار متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تعطل 16 جولائی کو صبح تقریباً 5:45 بجے (پاکستان معیاری وقت) شروع ہوا۔ مسئلہ عالمی سطح پر رپورٹ ہوا ہے، اور سب سے زیادہ شکایات شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے صارفین کی جانب سے موصول ہوئی ہیں۔