چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا: سعد رفیق

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ خاندانی سیاست ہے جس کی وجہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ ہو گیا ہوں کہ کچھ بھی بننا پسند نہیں کرنا چاہتا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست تو آخری دم تک کروں گا لیکن یہ جو چیچک زدہ جمہوریت ہے میں اس سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔ پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ خاندانی سیاست ہے جس کی وجہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس چیچک زدہ جمہوریت میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے اور پھر اس میں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان خرابیوں کے ہوتے ہوئے پاکستان تو ترقی نہیں کر سکتا۔

پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ اسکی وجہ خاندانی سیاست، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔ pic.twitter.com/tjTFySbJqs
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 15, 2023