قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الاؤنس نہ دینے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نیا بحران کا شکار ہو گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فنڈز کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے پی ایچ ایف سے چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ اور گرانٹس کا مکمل ریکارڈ فوری طلب کر لیا ہے۔ پی ایس بی نے صدر طارق بگٹی کو خط لکھ کر غیر ملکی دوروں، اسلام آباد کیمپ آفس اور سرکاری گرانٹس کے خرچ کی وضاحت بھی طلب کی ہے۔

