ڈیٹا لیک اسکینڈل! وزیرداخلہ نے وزرا کی موبائل سمز کے معاملے کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کے ڈیٹا لیک سے متعلق سامنے آنے والی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف اور جامع تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیرِ… نیشنل سائبرکرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔ انویسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔ ڈیٹا لیکیج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جب کہ تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر وغیرہ۔ کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ہدایات جاری کیں اور تحقیقات کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔