کسی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، عدالت نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست نمٹادی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی۔ عدالت نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کے پاس اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں سرکاری مشینری سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہو، کسی بھی سرکاری ملازم… چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج سے متعلق درخواست فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کے پاس اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں سرکاری مشینری سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہو، کسی بھی سرکاری ملازم کو احتجاج میں شرکت کیلیے مجبور نہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر عوامی مقامات پر قبضے کا قانونی حق نہیں، کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق بھی نہیں ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہ ہونے دیں، وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں کہ سرکاری فنڈز یا سرکاری افسران احتجاج میں استعمال نہ ہوں، مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگرسامان استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔