کورونا کیسز میں کمی، 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 73 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔
 

COVID-19 Statistics 21 September 2022Total Tests in Last 24 Hours: 12,077Positive Cases: 52Positivity %: 0.43%Deaths: 00Patients on Critical Care: 73
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 21, 2022

کیٹاگری میں : صحت