گھربنانا اب آسان نہیں بلکہ نہایت مشکل

رئیل سٹیٹ سیکٹر کیلئے ایک اور بُری خبر سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کی بوری میں 30 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سیمنٹ کا ریٹ ریٹیل میں 1230 روپے فی بیگ تک پہنچ گیا، قیمتوں میں اضافے پر سیمنٹ ڈیلرز کا اظہار برہمی ، کہا کہ پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ، قیمتیں بڑھا کر کمپنیاں اس سیکٹر کے لئے مزید مسائل پیدا کر رہی ہیں ، قیمتوں میں اضافے کی وجہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے ۔