ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا الزام لگاتے ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے نااہل ،کرپٹ عمران خا ن کو کسی کو فکر نہیں، ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا الزام لگاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں،شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا, ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خان قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں،شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا, ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟ pic.twitter.com/g8ty22KF84
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 9, 2023