ہلدی دودھ پینے کے حیرت انگیز طبی فوائد جانیے

ہلدی والا دودھ صدیوں سے گھریلو اور دیسی علاج کا اہم حصہ رہا ہے اور آج بھی بے شمار لوگ اسے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ ہلدی اور دودھ کے غذائی اجزاء ایک دوسرے کے اثرات کو بڑھا کر صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ ہلدی میں موجود کرکومن قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہے جو جسم کو نزلہ، زکام اور مختلف انفیکشنز سے بچاتا ہے۔ جوڑوں کے درد، گٹھیا اور پٹھوں کی اکڑاہٹ کے لیے ہلدی والا دودھ خاص طور پر مفید مانا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اس کا استعمال ذہنی دباؤ کم کرتا ہے، نیند کو بہتر بناتا ہے اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔ یہ بدہضمی، گیس اور پیٹ پھولنے کی شکایت دور کرنے کے ساتھ ساتھ خون کو صاف کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جلد نکھرتی ہے اور کیل مہاسوں میں بھی کمی آتی ہے۔ دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی جبکہ ہلدی میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات ہیں، جو ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں ہلدی والا دودھ جسم کو گرمائش دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کو صاف کر کے کھانسی اور گلے کی خراش کم کرتا ہے۔ ہلدی جگر سے زہریلے مادے ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو ڈیٹاکس کرتی ہے۔ اسی طرح کرکومن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور دل کی صحت بہتر کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت