پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے اربوں ڈالر کی آمدن اور انٹرنیٹ کی رفتار میں 20 گنا اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان میں 5 جی ٹرائل کے دوران ڈاؤن لوڈ کی رفتار 1.685 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی، فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 20 گنا اضافہ متوقع ہے اور یہ دور دراز کے علاقوں میں بہتر رابطے کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔ ملک میں 5 جی نیٹ ورکس کا تعارف معیشت کو خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں میں نمایاں فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی کسانوں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کو دور سے نگرانی اور کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کریگا، جس سے کارکردگی اور پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اکانومسٹ انٹیلی جنٹ یونٹ کی جانب سے شامل انٹرنیٹ انڈیکس 2021 میں پاکستان کو 120 ممالک میں سے 90 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایکریکسن کی رپورٹ کے مطابق موبائل براڈ بینڈ فی ملک صارفین کی مجموعی تعدادکو 1 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھا سکتا ہے۔ حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گزشتہ سال فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرنے کا عمل شروع کردیا، جس کی ابتدائی بولی ایک بلین ڈالر مقرر کی گئی تھی، حکومت کو اس نیلامی سے اربوں ڈالر کی آمدن متوقع ہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015