خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز بیان پر عمران خان کا بچ نکلنا مشکل ہے: قانونی ماہرین

ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ خاتون جج کیخلاف دھمکی آمیز بیان پر عمران خان کا بچ نکلنا مشکل ہے، عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے۔
عرفان قادر نے کہا کہ چار نظیریں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی، یوسف رضا گیلانی کا کیس بھی سامنے ہے، عدالت نے ان کو بھی نااہل کیا، یہ سب فیصلے سامنے رکھیں تو عمران خان کیلئے کافی مشکل ہوگی۔
عرفان قادر نے مزید کہا کہ عدالتی معاونین ٹھیک کہتے ہیں کہ توہین عدالت کا قانون ہونا نہیں چاہیے لیکن اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کیلئے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔
ماہر قانون عرفان قادر نے کہا کہ یہ کیسی معافی ہے کہ عدالت بار بار کہ رہی ہے کہ معافی مانگیں، اس وقت پاکستان کا عدالتی نظام خود آن ٹرائل ہے، بڑا مشکل ہے کہ عمران خان اس توہین عدالت سے بچ کر نکل جائیں۔