کراچی (میری خبر خصوصی رپورٹ: طلعت شاہ الموسوی) گلشن اقبال بلاک 5 کے پلاٹ نمبر A-2 پر مبینہ طور پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات جاری ہیں۔ الزام ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو مبینہ رشوت کے ذریعے تحفظ دیا جا رہا ہے، جس سے عوام کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ڈائریکٹر ایسٹ ایس بی سی اے سمیع جملانی اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔ طلعت شاہ الموسوی وائس سربراہ آل پاکستان جرنلسٹ کونسل کا مطالبہ ہے کہ تعمیرات کی فوری جانچ، منظور شدہ نقشوں کی تصدیق اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے۔






