اسلام قبول کرنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت گرفتار

پولیس نے اداکارہ راکھی ساونت کو شرلین چوپڑا کی درخواست پر گرفتار کیا ہممبئی پولیس نے اداکارہ راکھی ساونت کو ایک اور اور اداکارہ شرلین چوپڑا کی درخواست پر گرفتار کرلیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈراما کوئن راکھی ساونت ان دنوں اپنی شادی کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر عادل کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں۔
راکھی آج (19 جنوری کو) ممبئی میں اپنی ڈانس اکیڈمی لانچ کرنے والی تھیں۔ ان کے شوہر عادل خان درانی بھی اس اکیڈمی میں شراکت دار ہیں۔
ڈانس اکیڈمی لانچ سے پہلے ہی راکھی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کی وجہ اداکارہ شرلین چوپڑا ہیں۔
ممبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ راکھی ساونت پر کچھ عرصہ قبل ایک خاتون ماڈل کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصویر وائرل کرنے کا الزام ہے۔ راکھی کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔