لاہور: بیوی سے غیر فطری فعل کے مقدمے میں شوہر کو 10 سال قید بامشقت

لاہور کی عدالت کا بڑا فیصلہ، مجرم پر 50 ہزار جرمانہ، سابقہ بیوی کو 3 لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا حکم

لاہور(جرار عباس) ایک مقامی عدالت نے بیوی کے ساتھ غیر فطری طریقے سے ہمبستری کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد فاروق کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو اپنی سابقہ بیوی کو 3 لاکھ روپے بطور ہرجانہ / معاوضہ ادا کرنے کا بھی پابند کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم مبینہ طور پر نشہ آور اشیاء اور مردانہ طاقت بڑھانے والی ادویات استعمال کرنے کا عادی تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے شادی کی پہلی رات سے ہی بیوی کے انکار کے باوجود ڈرا دھمکا کر غیر فطری فعل کا ارتکاب کیا، جس کے باعث خاتون کی طبیعت شدید خراب ہو گئی۔

متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق بیٹی کو گھر لانے کے بعد اس کا علاج کروایا گیا، تاہم اس کی بڑی آنت پھٹنے کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور میں داخل کروانا پڑا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق اس واقعے کے بعد میاں بیوی کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں