پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے حالات تشویش ناک ہیں سیاسی نظام میں اتنی استعداد نہیں کہ حالات کا مقابلہ کرسکے، مشکل فیصلے کرکے ملک میں استحکام لانا ہوگا۔
کوئٹہ میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج جو بلوچستان کے ایم این ایز کا حال ہے وہی تمام اراکین کا ہے، مشکل فیصلے کرکے ملک میں استحکام لانا ہوگا، غلطیوں کو درست کرنا ہوگا۔
سانق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ایک طرف رہ گئے ہیں، اس طرح کی سیاست عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی، آج کی سیاست انتقام کی سیاست بن گئی ہے، معیشت کی بدحالی انتہاتک پہنچ چکی ہے۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں جیتنے اور ہارنے والے کی فہرست بنے گی، تو مسائل حل نہیں ہوں گے سیاسی مفاد سے بڑھ کر سوچنا ہوگا۔






