مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی کے چناؤ کے عمل نےثابت کیا کہ عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا۔
پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کےٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنی نالائقی پرپردہ نہ ڈالے.
اپنی نالائقی پہ پردہ نہ ڈالیں۔ چن چن کر آپ کی جماعت نے ان افراد کا چناؤ کیا جو نگران وزیر اعلی کی قانونی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے۔اس میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے۔ اس عمل نے ثابت کیا ہے کہ آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا وہ اتنا ہی نالائق اور نا اہل ہے جتنا چار سال قبل تھا۔ https://t.co/x8lMlz2m3V
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 22, 2023
احسن اقبال نے کہا کہ آپ کی جماعت نے چن چن کر ان افراد کا چناؤ کیا جو نگران وزیر اعلی کی قانونی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے، اہلیت پوری نہ ہونے میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس عمل نےثابت کیا کہ آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان اتناہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چارسال قبل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز شریف یا زرداری کو بنا دیں: اسد عمر
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں۔






