بھارت نے اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگارہ کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کر دیے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 488 افراد کے پاسپورٹ بھجوائے گئے جن میں سے صرف 249 زائرین کو ویزے جاری کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ زائرین کی دیکھ بھال کیلئے 6 آفیشلز میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اجمیر شریف کے تمام زائرین کو بذریعہ میسج اطلاع کر دی گئی اور ویزا کے حامل زائرین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی زائرین اجمیر شریف کیلئے آئندہ منگل کو بھارت روانہ ہونگے۔






