آسٹریلیا میں ہنرمندوں کی ضرورت، امیگریشن میں 400 فیصد تک اضافے کا اعلان

ملک میں افراد قوت کی کمی کے باعث آسٹریلیا نے امیگریشن کی تعداد کو 400 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے رواں مالی سال میں مستقل امیگریشن کی تعداد 35 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 95 ہزار تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کی وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے سال کے لیے اضافے کا اعلان ریاستی حکومتوں، ٹریڈ یونینز اور صنعتوں کے 140 نمائندوں کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا۔
او نیل نے کہا کہ نرسیں گزشتہ دو برس سے ڈبل ڈیوٹی کررہی ہیں، ایئرپورٹس پر عملے کی کمی کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں اور پھل درختوں پر سڑ رہے ہیں کیونکہ اسے اتارنے کیلئے مزدور دستیاب نہیں ہیں۔
وزیر داخلہ کلائر او نیل نے کہا کہ اگلے سال 30 جون 2023 تک ملک میں ہنرمندوں کو لایا جائے گا تاکہ وبائی امراض سے پیدا ہونے والی مہارتوں کی کمی کو دور کیا جا سکے۔
آسٹریلوی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنے شہریوں کو ملازمتیں دینا ہے لیکن کورونا کی وبا کے اثرات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ سب کرنے کے باوجود ہزاروں ورکرز کی کمی کا سامنا ہوگا۔