پنجاب میں ڈینگی کے مزید 106 کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے 106 کیسز میں سے لاہور میں 46، راولپنڈی میں 32، گوجرانولہ میں 14، گجرات میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ملتان، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، وہاڑی، مظفر گڑھ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 308 مریض داخل ہیں، جبکہ صوبے میں 2 ہزار 335 مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ہے۔
 

کیٹاگری میں : صحت