تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرا دی، ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جہلم سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری، مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔