دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اور اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس حکومت کامسئلہ بے روزگاری مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہے جومہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھرج ائے، حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے۔
انہوں نے مزید کا ہے ک آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے، IMF سے معاملات طے نہیں ہو پارہے حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات حل کررہی ہے، پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا ہے۔

اس حکومت کامسئلہ بےروزگاری مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہےجومہنگی پڑےگی اوربڑی غلطی ثابت ہوگی۔الیکشن کےمعاملے پرسپریم کورٹ کےفیصلوں کوبھی اگرحکومت نہیں مانتی توپھر قوم کدھرجائے۔حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے۔دو نہیں ایک انتخاب ہوگااس کافیصلہ بھی جلد ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 8, 2023