ملک بھر میں کورونا کے 158 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس کے 158 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 303 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 158 نئے مریض سامنے آئے ہیں، وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 105 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.03 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
 

COVID-19 Statistics 07 September 2022Total Tests in Last 24 Hours: 15,303Positive Cases: 158Positivity %: 1.03%Deaths: 01Patients on Critical Care: 105
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 7, 2022

کیٹاگری میں : صحت