شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
زرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے، دہشت گرد ساتھی کی لاش چھوڑ کر افغانستان فرار ہوگئے۔

