پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر نے انتخابات سے متعلق 2 تاریخیں دیں جن کا جواز نہیں بنتا۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق پپی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے آج سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی۔ اس حوالے سے بیرسٹرعلی ظفر اور بیرسٹر گوہر خان سپریم میں پٹیشن دائر کریں گے۔
ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی مئی میں انتخابات کرائے جائیں۔
آج سپریم کورٹ میں درخواست دائرکیے جانے کے موقع پر پرویز خٹک،اسد قیصر،شاہ فرمان، محمود خان ودیگر بھی سپریم کورٹ میں موجود ہوں گے۔






