ملکہ الزبتھ دوم کی صحت تشویش نا ک

 ڈاکٹروں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کردیا۔
عالمی رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا کہ ڈاکٹروں کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت کے بارے میں تشویش ہے اور انہوں نے ملکہ کو طبی نگرانی میں رہنے کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ اعلان 96 سالہ ملکہ کی اپنی پریوی کونسل کی میٹنگ منسوخ کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے ملکہ الزبتھ دوم کی صحت سے متعلق کہا کہ “بکنگھم پیلس سے آنے والی خبروں سے پورا ملک شدید فکر مند ہو گا”۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کہ میرے خیالات اور ہمارے برطانیہ بھر کے لوگوں کے خیالات اس وقت ملکہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔