صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی۔
جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیک 175 اے 13کے تحت دی گئی، جسٹس مسرت جمالی پشاور ہائیکورٹ میں بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں۔
واضح رہے جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔