بھارت کے ستارے (سلیبریٹیز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس (سوشل میڈیا) پر ایک پوسٹ کے کروڑوں روپے وصول کرنے لگے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ستارے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرنے کی قیمت کم لیتے ہیں لیکن لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے چارجز زیادہ وصول کرتے ہیں، اس فہرست میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک پوسٹ کے ساڑھے تین کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک لیتے ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 25 کروڑ کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 8 کروڑ 77 لاکھ ہے۔ اعداد و شمار کے تحت بالی ووڈ اداکارہ اور فلم پٹھان سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دپیکا پاڈوکون ایک پوسٹ کے دو کروڑ روپے چارج کرتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد سات کروڑ 41 لاکھ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شردھا کپور جن کے انسٹاگرام پر 8 کروڑ 8 لاکھ فالوورز ہیں، ایک پوسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتی ہیں، عالیہ بھٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے وصول کرتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ ہے۔ سوشل میڈیا پر 7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ایک کروڑ روپے لیتی ہیں۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پنجاب کے ضمنی انتخابات کے متعلق عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا
- پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ، سائنسدان حیران
- رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل، نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز سے بھی آؤٹ
- ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا کسی بھی مداخلت پر مل کر ردعمل دینے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015