کینیڈا: فائرنگ سے پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

کینیڈا کے میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے ٹورنٹو کے ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے پر تھا. جبکہ دوسرے فائرنگ کے واقع میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا۔
جس کے بعد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور نے مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے عام شہریوں کا نشانہ بنایا۔
پاکستان نژاد امریکی شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے، پولیس نے پہلے فائرنگ کے واقع کے بعد شہروں میں الرٹ جاری کیے تھے، مشتبہ شخص کی ہلاکت کے بعد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔