پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ علی ظفر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیاست کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کر دی۔ گلوکار نے کہا کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے چند خبروں کا فیس بُک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی کہ میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔‘ علی ظفر نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔ گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والوں! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر کی سیاست میں شمولیت کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہیں تاہم بعد ازاں گلوکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔
اہم خبریں
Recent Posts
- خوبصورت اور مشہور ماڈل کی لاش سمندرسے ملی
- ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: آرمی چیف
- وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانیکا اعلان
- سعودی عرب اور دیگر ممالک کےساتھ سرمایہ پر معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم
- ابرارالحق نے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015