میں جس ڈرامے کے اختتام میں مر جاتا ہوں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے: حمزہ علی عباسی

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ جس پروجیکٹ کے اختتام میں مر جاتے ہیں وہ ہٹ ہوجاتا ہے۔ شوبز اندسٹری کو خیر باد کہنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے چند ماہ قبل اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ماضی کی معروف آن اسکرین جوڑی، اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا یال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ماضی کی معروف آن اسکرین جوڑی، اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا کہ  اداکار نے اپنے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بقیہ ڈراموں کی طرح ’جانِ جہاں‘ کی کہانی بھی بہترین ہے۔ انہوں نے ڈرامہ و فلم پروڈیوسر ثناء شاہنواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ثناء شاہنواز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے تحفظات کا خیال رکھا۔ انہوں نے ’کیا آپ ڈرامہ پیارے افضل کی طرح اس ڈرامے میں بھی مر جائیگے؟‘ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ میں جس بھی ڈرامے یا فلم کے اختتام میں مرا ہوں، وہ ڈرامہ یا فلم سپر ہٹ ہوئی، لہٰذا دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوگا‘۔