معروف فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر المعروف نِکی نذیر 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ عالیہ نذیر کے انتقال کی تصدیق مقبول سوشل میڈیا سائٹ کے ایڈیٹر اور پبلشر راحیل راؤ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی، انہوں نے مرحومہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ نکی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ جس کے بعد شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے اس افسوسناک خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ فیشن ڈیزائنر کے انتقال کی خبر سن کر کئی اداکار و اداکاراؤں نے افسوس کا اظہار کیا اور عالیہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ اداکارہ سجل علی نے اس خبر کو دل شکستہ قرار دیا جب کہ حدیقہ کیانی نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور عالیہ نذیر کے انتقال کو افسردہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ عالیہ نذیر پاکستانی برانڈ نکی نینا کی مالک تھیں، یہ برانڈ عالیہ اور نبیلہ جنید (نینا) نے ایک دوسرے کے اشتراک سے بنایا تھا۔