پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استاد چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا

استاد نصرت فتح علی خان کے مداح اور برطانیہ میں مقیم شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر دیا۔ ان دنوں سوشل میڈیا سنسیشن چاہت فتح علی خان اپنی نئی ویڈیو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ Aslaam O Alikum GYe Jo PAK Army HaiNew Milli Naghma ( released ) pic.twitter.com/VtJinella8 — Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) June 6, 2023 چاہت فتح علی خان نے پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا نیا ملی نغمہ ’یہ جو آرمی ہے‘ پیش کر دیا۔ انہوں نے اپنا نیا ملی نغمہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔