معروف ٹک ٹاکر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) نے معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی، اس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ اس دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی لیک شدہ وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ سماعت کے دوران اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔