فواد خان کس معروف بھارتی اداکارہ کا کرش ہے؟

پاکستان کے نامور اداکار فواد خان ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی ماڈل اور پنجابی فلموں کی اسٹار سونم باجوہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار فواد خان کے لیے ایک بار پھر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہمیشہ میرے ’ کرش‘ رہیں گے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ دوران پروگرام جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ سونم باجوہ بہت سے لوگوں کا کرَش (crush) ہے لیکن آپ کا کرَش کون ہے؟ سوال کے جواب میں سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کرَش تو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں، لیکن فواد خان میرے ہمیشہ کرَش رہیں گے، ان کی جگہ کوئی نہیں لےسکتا۔ واضح رہے کہ کرَش (crush) کا مطلب کسی انسان کو پہلی نظر میں دیکھ کر اسے پسند کرنا ہے، اس کے لفظی معنی ’کشش‘ کے ہیں۔