سنیتا مارشل نے پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا

معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ پوری دنیا کا سیاحتی سفرکرسکتی ہیں لیکن مستقل طور پر رہنے کی بات آئے تو پاکستان سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں ہے۔ سنیتا مارشل نے ایک انٹریو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور شوبز انڈسٹری سے متعلق بات کی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ایک خواب ہے کہ میں نے دنیا کی ہر جگہ دیکھنی ہے، میں ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ سال بھر کام کریں، اور چونکہ ٹکٹس بہت مہنگی ہوگئی ہیں اس لیے پیسے جمع کرکے ہر سال ایک نئے سیاحتی سفر پر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی ممالک کا سفر کرچکے ہیں، اور ابھی بہت ساری جگہیں ہیں جہاں مجھے جانا ہے۔ سنیتا مارشل نے کہا کہ ’لیکن جہاں تک رہنے کا تعلق ہے میں پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر حسن احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، دونوں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، جبکہ دونوں کے دو بچے بھی ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ اداکارہ سنیتا مارشل نے سنہ 2000 میں شوبز میں قدم رکھا تھا، ابتدائی سالوں میں انہوں نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا بعدازاں سنیتا نے اداکاری میدان میں بھی خوب پزیرائی حاصل کی۔