پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے بھی اپنے مداحوں و فالوورز کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ شوبز ستاروں نے بھی اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں وہ عید کی خوشیاں مناتے نطر آرہے ہیں۔ حرا مانی نے زرا انوکھے انداز سے سوشل میڈیا پر عید کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں حرا مانی کے ساتھ ان کا سفید رنگ کا بکرا بھی ہے۔ حسن اتفاق کہ حرا بھی اسی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ قطر میں موجود عائزہ خان نے بھی اپنے مداحوں کو یاد رکھا اور چاند رات کو نیلے جبکہ عید کے روز ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں عید کی مبارک باد دی۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بصر کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ معرف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سفید رنگ کے لباس اور ہاتھوں میں لال گلاب اور گجرے پہن کر مداحوں کو مبارک باد دی۔ معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر زرد رنگ کے کپڑے پہنے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دیتے ہوئے مداحوں کو ایسا لباس پہننے کی ترغیب بھی دی۔ دوسری جانب اداکارہ درفشاں اور ماورہ حسین نے مہندی سے سجے ہاتھوں کے ساتھ مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد دی اور اداکارہ عائشہ عمر نے روایتی سبز و سرخ جوڑے میں مداحوں کو عید مبارک کہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
- کرغزستان: مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015