جنت مرزا کو کس مشہور پاکستانی ڈارمے میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی؟

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈراموں کی آفر مسترد کرنے کا پچھتاوا ہے۔ ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ اور ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں ’ہم کہاں کہ سچت تھے‘ میں اداکارہ کبریٰ خان کا کردار (منفی) اور ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ میں اداکارہ اُشنا شاہ کا کردار آفر ہوا تھا۔ ٹک ٹاکر نے بتا یا کیوں کہ وہ زیادہ تر جاپان میں رہتی ہیں اس لیے وہ یہ ڈرامے نہیں کر سکیں۔ جنت مرزا نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہیں کہ وہ یہ کردار دوسری اداکاراؤں سے زیادہ بہتر طور پر ادا کرتیں مگر ہو سکتا ہے کہ اگر وہ اِن ڈراموں میں یہ کردار کرتیں تو عوام کو اُن کا کام پسند آتا۔